مزید دیکھیں

مقبول

کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک تیز رفتار خونی...

پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

گجرانوالہ:ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور...

گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام...

پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک اور...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ ، پی ٹی آئی کے 25 رہنما،سوشل میڈیا اراکین طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے گئے

وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپگینڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے مزید 15 افراد کو طلب کرلیا ہے، طلبی کے مزید نوٹس جن افراد کو جاری کئے گئے ان میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہر ،عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوزاب، تیمور سلیم خان، اسد قیصر اور شاہ فرمان شامل ہیں،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے پاس ان افراد سے پوچھ گچھ کے لیے کافی شواہد موجود ہیں، جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف ریاست مخالف پروپگنڈے کی تحقیقات کرے گی، ان تمام افراد کو بذریعہ نوٹس 7 مارچ 2025ء دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا گیا ہے،

یاد رہے کہ جے آئی ٹی بذریعہ نوٹیفیکیشن http://F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تجویز کرنا ہے، نوٹسیز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں،

قبل ازیں وفاقی حکومت کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ارکان کو سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزامات کے تحت طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملزمان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور انہیں کل دوپہر 12 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ تحقیقات وفاقی حکومت کی ہدایت پر آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق، جن افراد کو طلب کیا گیا ہے ان میں آصف رشید،محمد ارشد،صبغت اللہ ورک،اظہر مشوانی،محمد نعمان افضل،جبران الیاس،سید سلمان رضا زیدی،ذلفی بخاری،موسیٰ ورک،علی حسنین ملک شامل ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ان افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پوسٹس اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے الزامات درست ہیں یا نہیں۔ اگر ان افراد پر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنماؤں نے حکومت کے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے سوشل میڈیا کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ پارٹی نے اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan