پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے اپنے 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کروا دیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مجموعی طور پر 17 سینیٹرز کے استعفے جمع کرائے جا رہے ہیں اور باقی بعد میں جمع کرائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ استعفے احتجاج کے طور پر دیے جا رہے ہیں اور سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ہمارے بغیر بھی چلیں گے۔پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مزید کہا کہ استعفوں کے بعد ہمارے سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں میں حصہ نہیں لیں گے۔
استعفے جمع کرانے والے سینیٹرز میں بیرسٹر علی ظفر کے علاوہ اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری، مرزا محمد آفریدی، مشعال یوسفزئی، راجا ناصر عباس، عون عباس، فوزیہ ارشد، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ، دوست محمد، محمد ہمایوں مہمند، زرقہ سہروردی، سیف اللّٰہ خان نیازی، فلک ناز اور روبیا ناز شامل ہیں۔
نیسلے کے چیئرمین پال بُلکے مستعفی، پابلو اِسلہ نئے چیئرمین مقرر
ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی
لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر
آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس