ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ سے پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے یکجہتی کیلئے زمان پارک پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹہ کی نمائندگی کرنے کہ لئے لاھور زمان پارک میں موجود پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے سینیئر نائب صدر سید امجد شاہ ۔ 2018 میں ٹھٹھہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 78 گھوڑاباری سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ھولڈر میڈم زیب جلبانی کے بیٹے اور پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے نائب آصف راجڑ اور انفارمیشن سیکرٹری مراد ساٹی نے ٹیلیفون کے ذریعے ٹھٹھہ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دو روز پہلے زمان پارک لاھور اپنے قائد عمران خان سے اظہار یکجھتی کے طور پر پہنچے ہیں رہنماؤوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک ہمارے قائد کے خلاف 80 سے زائد جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے گئے پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کسی بھی سیاسی رہنما یا سابق وزیراعظم کے خلاف نہیں بنائے گئے –
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved