![tarar atta](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/03/atta-tarar-pnmln-905x526.png)
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
باغی ٹی وی: مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں فلاں نہیں تو پاکستان نہیں، ان کے لیے کشمیر اور فلسطین کا معاملہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا آج فلسطین، غزہ کے حالات پر زیڈ گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کی کسی نے مذمت نہیں کی-
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں نفرتیں پیدا گئیں، بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، ملکی ترقی کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوں گے پی ٹی آئی والے چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایااور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، کیا وجہ ہے خیبرپختونخوا میں کوئی کام نہیں ہورہا، یہ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں معاشرے میں تقسیم اورنفرتیں پھیلانا دراصل اغیار کا منصوبہ تھا، ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ قوم کو متحد رکھا جائے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست سے ریاست کے معاملات خارجہ پالیسی کاحصہ ہوتے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی آرہی ہے کوئی سیاسی لیڈر یاسیاسی جماعت پاکستان سے آگے نہیں، مسئلہ کشمیراور فلسطین کو سیاست سے بالاترہونا چاہیے۔ یہ پاکستان ہے تو ہماری سیاست ہے، تحریک انصاف کہتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہیں تو سب کچھ ہے تحریک انصاف کیلئے فلسطین کا ایشو کوئی معنی نہیں رکھتا۔
انہوں نے علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں علامہ اقبال کے فلسفے کو پڑھایا جارہا ہے ہمیں علامہ اقبال کے فلسفے کو فروغ دینا ہوگا،ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ فراغ دلی کا مظاہر کیا ہے، دکھ کی بات ہے ہمارے ہاں ایک سوچ پیدا کردی گئی ہے،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو متحد کیاعلامہ اقبال کےافکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔
کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہرقدم اٹھائیں گے، دہشتگردی میں ملوث کئی سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔