سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ہماری صفائی مہم کو نشانہ بنایا،سندھ حکومت کے کام میں مشکلات نہ بڑھائیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے 14ہزارٹن کچرا اٹھایا ہے،کراچی میں 21ستمبر کو ڈھائی سو ڈمپرز کا استعمال کیاگیا،وزیراعلیٰ سندھ نے بیک لاک کلیئر کرنے کی ہدایت کی تھی،

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے ہماری صفائی مہم کو نشانہ بنایا،سندھ حکومت کے کام میں مشکلات نہ بڑھائیں،سندھ حکومت عوام کےلیے کام کرنا چاہتی ہے،نالوں میں پتھر اور بوریاں ڈال کر عوام مشکلات پیدا نہ کریں ،سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے کام کرتی رہےگی،

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

 

وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آپ نے کراچی والوں کو135ارب روپے کی لالی پاپ دی،تنقید کرنے والوں سے کہتا ہوں آپ کی ڈرامے بازی کچھ نہ کرپائی،بے جا تنقید سے کراچی کو نقصان نہ پہنچائیں ،آپ کی بے جاتنقید سندھ حکومت کو نہیں روک سکتی،شہریوں سے گزارش ہے صفائی مہم میں حکومت کی مدد کریں،کراچی کے عوام جگہ جگہ کچرا نہ پھینکیں،پی ٹی آئی والوں نے نالوں سے کچرا نکال کر پارکوں میں ڈال دیا،

Shares: