پی ٹی آئی ٹک ٹاکر سارہ خان ایک فرضی کہانی کو بیان کرتے ہوئے ایک ہی پس منظر اور لباس میں دکھائی دیتی ہیں، سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنی ہے۔ ویڈیو میں پہلے وہ لاہور واقعے کی ایک جھوٹی کہانی سنا رہی ہیں اور اس کے بعد، بالکل مختلف موڈ میں، بھارتی گانے پر رقص کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ دونوں ویڈیوز پر ہزاروں لائیکس اور فالوورز ہونے کے باوجود، عوام کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک ہی جوڑا، ایک ہی بیک گراؤنڈ
ایک سانس میں فرضی بیٹی کی فرضی کہانی
دوسری سانس میں۔۔۔
ہم زُلفیں تو بکھرا ئیں
اور پھر اُن دونوں ویڈیوز پر ہزاروں لائیکس اور لاکھوں فالوورزایسی زہریلی یُوتھنوں کے جھوٹے پروپیگنڈوں کو کب ختم کرے گی یہ حکومت؟
— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) October 18, 2024
یہ ویڈیوز اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ کس طرح سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے اور غیر ذمہ دارانہ مواد کو پھیلایا جا رہا ہے۔ سارہ خان کی جانب سے ایک حساس موضوع پر غلط بیانی کر کے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک مختلف انداز میں نظر آتی ہیں جو ان کی سنجیدگی پر سوال اٹھاتا ہے۔لوگ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے اس طرح کے زہریلے پروپیگنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کرے، تاکہ عوام کو گمراہ کرنے والے جھوٹے بیانات اور اشتعال انگیز مواد کو روکا جا سکے۔