پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر ضمانت پر رہا

پی ٹی آئی یوتھ ونگ صدر مینا خان آفریدی اور مقامی رہنما جلال مہمند کی انسداد دھشتگردی عدالت میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جس کو عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے،انسداد دہشتگردی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مینا خان اور جلال مہمند کو ضمانت پر رہا ئی کا حکم دے دیا ہے،عدالت کا ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،فیصلہ کے مطابق ملزمان کے خلاف فی الحال کوئی ثبوت موجود نہیں تمام سی سی ٹی وی اور فرانزک کا جائزہ لینے کے بعد عدالت رہائی کا حکم دیتی ہے،
فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان اس سے قبل بھی کسی جرم میں ملوث نہیں رہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کرتی ہے،یاد رہے عدالت نے مینا خان اورجلال مہمند کا فیصلہ دو روز قبل محفوظ کر لیا تھا ،ملزمان کو 9 اور 10 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا،

Comments are closed.