آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف کی مضبوط حکومت کے قیام کے بعد جماعتی ڈھانچے کی تشکیلِ نو کر دی گئی ہے
چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر کا نیا تنظیمی ڈھانچہ قائم کردیا سردار تنویر الیاس کی صدارت میں تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کی 13 رکنی گورننگ باڈی کا اعلان کر دیا گیا ہے
چیف آرگنائزر کی جانب سے نئی گورننگ باڈی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےراجہ منصور خان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری، سردار ارشاد محمود سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیئے گئے ہیں ظفر انور سینئر نائب صدر مقرر جبکہ اظہر صادق اور میر عتیق کو نائب صدارت کے فرائض سونپ دئے گئے عامر نذیر بطور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خدمات سرانجام دیں گے
سردار قاضی اسرائیل، سکندر بیگ، سردار مرتضیٰ طاہر، چودھری مقبول اور سلیم بٹ بالترتیب مظفرآباد، میرپور، پونچھ، جموں اور ویلی ڈویژنز کیلئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے سردار قاضی اسرائیل، سکندر بیگ، سردار مرتضیٰ طاہر، چودھری مقبول اور سلیم بٹ بالترتیب مظفرآباد، میرپور، پونچھ، جموں اور ویلی ڈویژنز کیلئے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ذوالفقار عباسی کو سونپ دی گئیں
سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ پارٹی کو پہلے سے زیادہ مستحکم بنانے اور گڈ گورننس کو اولین ترجیح قرار دیا.








