پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کے مشیر کارکردگی پوچھنے پر اپنے ہی کارکنان پر برس پڑے
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عامرمحمود کیانی کے مشیر سوال کرنے پر اپنے ہی کارکنان پر برس پڑے،پی ٹی آئی کارکنان کوکودھمکیوں کیساتھ گالیاں دینے لگ گئے،پی ٹی آئی کے کارکنان کوشدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی قیادت سے کارروارئی کامطالبہ کردیا.
معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے سامنے نظریاتی کارکنان کے شکوے،معاملے کانوٹس لیاجائے گانظریاتی کارکنان سے ایسارویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا کارکنان پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف پاکستان عامرمحمود کیانی کے مشیروسابق چیرمین یونین کونسل چھب ضلع اٹک یوسف خٹک کی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سوشل میڈیا پرکارکردگی کے بارے میں سوال کئے جن کا وہ برا مان گئے اورکارکردگی بتانے کے بجائے اپنے کارکنان کو ان بکس میں دھمکیں اور گالم گلوچ پر اتر آئے کارکنان نے اپنے جماعت کے کارکنان کودھمکیں اور گالیاں دینے پر شدید احتجاج کیااور اعلیٰ قیادت سے اس حوالے سے کارروائی کرنے کامطالبہ کیا
گذشتہ روزوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے دورہ چھب کے دوران تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان نے ان سے ملاقات کی اور کارکنان سے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عامرمحمود کیانی کے مشیریوسف خٹک کی کارکردگی،رویے اور مقامی سطح پر ہونے والے سیاسی نقصان کے بارے میں بتایا۔دیگر نظریاتی کارکنان کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے کارکن وقاص نے کہا کہ 2013 میں آپ کی سوشل میڈیا ٹیم سے زیادہ ہمارے قبیلے نے پی ٹی آئی کی کمپین چلائی ہے۔ گاؤں میں پی ٹی آئی کی بنیاد رکھنے والوں میں ہمارا قبیلہ پیش پیش رہا لیکن جب ان کو ووٹ دئے گئے دو سال سے حکومت ہونے کے باوجود ہمارے کام بھی نہیں ہوئے دوسرا جب ان پر تنقید کی جاتی ہے تو ذاتی دشمنی اور ذاتی اٹیک ہی حاصل ہوئے اگر یہی صورت حال رہی تو مستقبل میں ہمارے قبیلے کی طرف سے آئندہ کوئی امید نہ رکھیں،ووٹ دینا اور کارکردگی کے بارے میں دریافت کرناہمارا بنیادی حق ہے اوراس کے جواب میں گالیاں وغیرہ مہذب شخص کاوطیرہ نہیں ہوسکتاہے بدقسمتی سے انہی کوپارٹی کانمائندہ سمجھاجاتاہے۔
اگر یہی روش چلتی رہی تو پارٹی ووٹ بینک کے بارے میں سنجیدگی سے سوچے اورفکرکرئے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کارکنان کودلاسہ دیاکہ ہم کارکنان سے کی جانے والی اس بدتمیزی اوردیگر غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لیں گے۔یوسف خٹک نے غلط کیا ہے اور ہم اس پر نوٹس لیں گے اور آئندہ کبھی آپ لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا اور نہ کبھی کسی کی پوسٹ پر ریجیکٹڈ لکھا جائے گا۔