پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر اسمبلی میں کیا لے کر جا رہے تھے کہ روک دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے،قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس آج ہو گا

قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے موقع قومی اسمبلی کے باہر موجود سکیورٹی نے عامر ڈوگر کے عملے کو پلے کارڈز پارلیمنٹ ہاﺅس میں لے جانے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کے عملے کی پلے کارڈز پارلیمنٹ ہاﺅس لانے کی کوشش کی،پلے کارڈز پر نواز شریف اور آصف زرداری کی تصاویر پر نوٹ کو عزت دو تحریرہے ،

قومی اسمبلی کے باہر موجود سکیورٹی نے پلے کارڈز اندر لے جانے سے روک دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی ارکان کی آمدجاری ہے۔خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،عمران خٹک،سلیم رحمان،ساجدمہمند،محبوب شاہ اوردیگرپہنچ گئے، ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ آج کرپٹ ٹولے کوبتائیں گے کپتان کےساتھ کھڑے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس دن سوا بارہ بجے شیڈول ہے۔ 340 کے ایوان میں حکومتی اتحاد کی تعداد 180 جبکہ اپوزیشن کے پاس 160 ووٹ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کے 171 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہوگی جبکہ اس وقت ایوان زیریں میں حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 180 ہے۔

Comments are closed.