آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلیے کتنی درخواستیں آ گئیں؟

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات، تحریک انصاف کے ٹکٹ کیلیے کتنی درخواستیں آ گئیں؟

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں کا چناؤ پی ٹی آئی نے ٹکٹ کے خواہاں افراد کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا

291ا میدواروں نے پارٹی ٹکٹ کیلئے تحریری درخواستیں جمع کروائیں انٹرویوز پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے دفتر میں لیے جائیں گے انٹرویوز کا سلسلہ 5 سے 17 اپریل تک جاری رہے گا5اور 6 اپریل کو میرپور ڈویژن سے ٹکٹ کے امیدواروں کو انٹرویو کیا جائے گا مظفر آباد ڈویژن کے امیدواروں کیلئے 14 اور 15 اپریل کو مختص کیا گیا 16کو جموں ، 17 اپریل کو ویلی کی نشستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز کی باری آئے گی

جاری نوٹیفکیشن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کیا گیا سیف اللہ خان نیازی، عامر محمود کیانی اور شاہ محمود قریشی بورڈ میں شامل پرویز خٹک، شفقت محمود اور اسد عمر بھی بورڈ کا حصہ عمران اسماعیل، اعظم سواتی اور غلام سرور خان بھی بورڈ میں شامل چودھری محمد سرور، ارشد داد اور علی امین گنڈا پور بھی بورڈ کا حصہ بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور عثمان ڈار کو بھی نظرثانی بورڈ میں شامل کرلیا گیا

15رکنی کمیٹی آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن کے حوالے سے خواہش مند امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کریں گی کمیٹی بورڈ کے عہدے دران نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کے انشاللہ پڑھے لکھے اور باشعور لوگوں کو اس بار موقع ضرور دیا جائے گا خاص کر جہوں نے پارٹی کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں انکو اس بار ضرور ٹکٹ دے گی اور میرٹ پر ٹکٹ دیے جائیں گے آزاد کشمیر میں بھی جلد تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور عوام کو کرپشن سے صاف شفاف پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ملے گا آزاد کشمیر کے لوگوں کو معلوم ہے جس طرح عمران خان نے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا اس طرح کسی نے اجاگر نہیں کیا وزیراعظم عمران خان کشمیر کی آزادی لے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے .

Comments are closed.