تحریک انصاف نے آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا لی

وزیراعظم اور تحریک انصاف کی حکومت غیرمستحکم کرنے والے خود تتر بتر ہونے لگے ،پیپلز پارٹی کے بعد نون لیگ کو بھی آزاد جموں و کشمیر میں بڑا دھچکہ ،نون لیگ آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش کپتان کے قافلے میں شامل ہو گئے

ن لیگ آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،سردار ارزش کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے

اجیرہ سے تعلق رکھنے والے سردار ارزش سابق وزیر بہادر خان مرحوم کے بھتیجے ہیں اس سے قبل ایل اے 24 سدھنوتی سے سردار فہیم اختر ربانی پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بنے

سردار ارزش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، حق خودارادیت پس پشت ڈال کر خاندانی کاروبار کی وسعت کیلئے محنت کی گئی ،مستقبل اہلِ کشمیر اور سفیرِ کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے،

سردار ارزش کا کہنا تھا کہ اہلِ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کی بجائے آزاد آزاد جموں و کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھانے والوں کے قدم مضبوط کئے، کشمیریوں کا حق خودارادیت پس پشت ڈال کر خاندانی کاروبار کی وسعت کیلئے محنت کی گئی، اہلِ کشمیر شریفوں اور زرداریوں سے ناطہ توڑ کر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جمع ہوچکے ہیں،مستقبل اہلِ کشمیر اور سفیرِ کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے،

چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سمیت ہمارے قافلے کا حصہ بننے پر سردار ارزش کا خیر مقدم کرتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے ہر حلقے ہر ضلع سے سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت چاہتی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے مقامی و عالمی فورمز پر اہلِ کشمیر پر بھارتی جبر و بربریت کو بے نقاب کیا، وزیراعظم کی بھرپور سفارتی و سیاسی کاوشوں کے باعث آج مسئلہ کشمیر طاقِ نسیاں سے نکل کر عالمی ایجنڈے کا حصہ بن رہا ہے، برطانوی پارلیمان سے اقعوام متحدہ تک ہر جگہ مقدمہ کشمیر کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، کشمیریوں پر ستم کے پہاڑ توڑنے والی مودی سرکار اندرونی فتنے اور بیرونی ہزیمت کی شکار ہے،ریاستی اسمبلی کے انتخاب میں غیر معمولی کامیابی سمیٹیں گے اور کشمیر کاز آگے بڑھائیں گے،

Shares: