تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر صحافی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے حوالہ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خواتین کو قائمہ کمیٹی اجلاس میں بلایا تو خواتین صحافیوں نے حکمران جماعت تحریک انصاف پر ہراساں کرنے کے الزام لگائے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خواتین صحافیوں کی جانب سے سکرین شاٹ بھی شیئر کئے گئے تا ہم دیگر صحافیوں‌ کا کہنا تھا کہ صرف حکمران جماعت پر ہراساں کرنے کا الزام ٹھیک نہیں، ن لیگ ، پیپلز پارٹی بھی خواتین صحافیوں کو ہراساں کرتی ہیں، بلاول زرداری نے قائمہ کمیٹی میں معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کا اعلان کیا تھا

تا ہم تحریک انصاف پر الزام لگنے کے بعد انہوں نے بھی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا اور ان تمام صحافیوں کے سکرین شاٹ جمع کئے جنہوں نے ٹویٹر پر حکومت کو گالیاں دیں اور گندی زبان استعمال کی، تحریک انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر ان صحافیوں کی گندی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی شیئر کر دیئے

تحریک انصاف کی جانب سے جن صحافیوں کے نام سامنے لائے گئے ہیں اور انکے سکرین شاٹ شیئر کئے گئے ہیں ان میں گل بخاری، مہمل سرفراز، ماروی سرمد،عادل انجم،سلمان راشد،عمر قریشی، حسن زیدی،عباس ناصر،ثنا بچہ، آئمہ کھوسہ،امبر رحیم شمسی و دیگر شامل ہیں

تحریک انصاف کی جانب سے آفیشیل ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے پر تمام صافیوں کی غلیط گفتگو کے سکرین شاٹ شیئر کئے گئے ہیں جو یہاں کلک کر کے دیکھے جا سکتے ہیں

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وہ خواتین کس طرح سے ٹرولنگ کرتی ہیں میں بتا سکتا ہوں، اگر یہ خواتین ٹرولنگ کریں تو ٹھیک ہے،کوئی اور اگر ان سے سوال کرے تو ٹھیک نہیں

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پراینکر مریم خان نے سوال کیا کہ 14 سے 15 خواتین نے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بلاول کے ساتھ ملاقات کی اور پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ ہمیں ہراساں کرتے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بلاول کی حالت اتنی ہوئی ہوئی ہے کہ اگر آپ بھی کہہ دیں کہ میں پی ٹی آئی کی ہوں اور میرا میاں مجھے خرچہ نہیں دے رہا، تو شاید بلاول اسے بھی بلا لے سٹینڈنگ کمیٹی میں،کہ اس کی ایسی کی تیسی ، پی ٹی آئی کا آدمی ہے، عورتوں کے حقوق مار رہا ہے،بیوی کے حقوق نہیں دے رہا،

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب کیا تبدیلی لائے گا؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

پاکستان اسرائیل کو تسلیم….چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر سے ملاقات میں بڑا دعویٰ کر دیا

ٹرمپ بضد، محمد بن سلمان سخت پریشان،سعودی عرب کا بڑا اعلان، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ بے کار باتیں ہیں، وہ خواتین کس طرح سے ٹرولنگ کرتی ہیں میں بتا سکتا ہوں، اگر یہ خواتین ٹرولنگ کریں تو ٹھیک ہے،کوئی اور اگر ان سے سوال کرے تو ٹھیک نہیں، ڈاکٹر اے کیو خان کے بارے میں کتنی گھٹیا گھٹیا باتیں کی انہوں نے،کیا کیا نہیں کہا؟ وہ ہیرو ہیں، انکے فینز بھی ہین، اب اگر وہ انکو جواب دیتے ہیں تو اس پر چیخیں مارتی ہیں، اس میں پی ٹی آئی کا کیا قصور ہے،ن لیگ بھی ٹرولنگ کرتی ہے،پی پی بھی ٹرولنگ کرتی ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہم نے اس پر شو کیا مہر بخاری کے ساتھ، آج ٹویٹر پرکمنتس دیکھے، گالم گلوچ کے ساتھ لوگ ٹرول کر رہے تھے، ہمارے ساتھ بھی واقعہ ہوا،ہماری بڑی برائیاں کرتے رہے،کسی نے رابطہ نہیں کیا،کوئی موقف نہیں لیا،جب سپریم کورٹ نے فیصلہ ہمارے حق میں دیا وہ رپورٹ تک نہیں ہوا، یہ کونسے جرنلسٹ ہیں، سیفما مین کام کرنا جرنلسٹ ہوتا ہے، انڈین میڈیا میں بیٹھ کر سارے انٹرویو دے رہے ہیں، آپ وہ بات کر رہے ہیں جو دشمن کو سپورٹ کر رہی ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ جانوں کو خطرہ ہے،انکو اس سے فائدہ بی بی سی میں آنا ہے،انکو ٹائمز آف انڈیا میں آنا ہے،یہی ان کو ٹھرک ہے، میک اپ اتارو،تمہارے گھر والے بھی تمہیں کتنا پہچانتے ہیں، پھر دیکھیں گے کہ تم کتنے بڑے لوگ ہو،

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے اینکر مہر بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ نے اس کا نام ’فیمیل جرنلسٹ آف پاکستان‘ رکھ دیا ہے تو یہ ایک بڑا موضوع بن جاتا ہے، انڈیا میں بھی اس پر بات شروع ہو جاتی ہے اور سفارتخانوں سے بھی فون آنے لگ جاتے ہیں کہ آپ کی کہانی میں کتنی صداقت ہے تو پھر اس میں سب کو شامل کرنا ضروری تھا، میرے نزدیک یہ زیادتی ہے۔ اس سے قبل ایک بڑی کال دینا چاہیے تھی تاکہ اس شعبے سے منسلک دیگر تمام خواتین بھی شرکت کرتیں۔

مہر بخاری کا کہنا تھا کہ کہ ایک کمرے میں بیٹھ کر سب اپنی اپنی کہانی بیان کرتیں اور ایک جامع قسم کی قرارداد تیار ہوتی تاکہ وہ سیاسی اور ایجنڈے کے مطابق نہ لگتی۔ میری پوری ہمدردی اور احترام آپ کے ساتھ ہے لیکن بہتر ہوتا کہ آپ ماریہ میمن، فریحہ ادریس، جیسمین منظور اور کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے والے دیگر خواتین صحافیوں کو بھی بلاتیں۔ ان میں سے ایک دو خواتین نے یہ کہا کہ جمہوریت پسند خواتین صحافیوں کو زیادہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ بڑی غلط بات ہے، اگر کل میں کہوں کہ اس سے تو تاثر یہ بن رہا ہے کہ اصل میں جو غیر جانبدار ہیں انہیں آپ متعصب کہہ رہے ہیں اور جو متعصب ہیں انہیں آپ جمہوریت پسند کہہ رہے ہیں تو پھر یہ آپ کو بھی اچھا نہیں لگے گا۔

مہر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اس دستاویز پر دستخط کرنے والی خواتین میں سے کچھ پچھلے 15 سال مجھے خود ٹرول کرتی آئی ہیں۔ سچ یہ ہے کہ اس ملک میں تمام ادارے ٹرول کرتے آئے ہیں، سیاسی جماعتیں ٹرول کرتی آئی ہیں حتیٰ کہ میرے اپنے شعبے کے آدمیوں اور خواتین نے ایسا ٹرول کیا ہے کہ آپ کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ یہ ہوا کیا,

 

Leave a reply