وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے باضابطہ طور پر حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد جے یو آئی کے مرکز پہنچا جہاں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر،عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی نے جے یو آئی سے اپنے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی حمایت کی درخواست کی۔

اس موقع پر جنید اکبر نے بتایا کہ پیر کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کر رہی ہے تاکہ سہیل آفریدی کے حق میں حمایت حاصل کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ **پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے بھی جلد بات چیت کی جائے گی، جبکہ وہ باچا خان مرکز جا کر اے این پی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

جنید اکبر نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو توڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں مختلف پیشکشیں دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو اقتدار سے محروم کیا گیا تو وفاقی حکومت بھی مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا عطا الحق درویش نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کو خوش آمدید کہا گیا ہے، تاہم وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی جرگے کی شکل میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے۔ "ہم صوبے کو متحد کرنے کے لیے آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جے یو آئی ہمارے امیدوار سہیل آفریدی کی حمایت کرے۔”

رجب بٹ نے فاطمہ خان کے الزامات مسترد کر دیے،مقدمےکا اعلان

غزہ میں مٹھائیاں بانٹی جا رہی ہیں، یہاں احتجاج کس بات پر؟ خواجہ آصف

Shares: