پی ٹی آئی کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، ایاز صادق

0
47

لاہور:پی ٹی آئی کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا،ان خیالات کا اظہارسابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مذموم ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مقصد ملک کو دیوالیہ قرار دلوانا ہے، ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو انا چھوڑ دینی چاہیے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند ہزار افراد کو جمع کرکے ملک کے حالات نہیں بدلے جاسکتے ہیں جس طرح عمران چاہتا ہے ،

یاد رہے کہ دوسری طرف پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے، حکومت رات سے بار بار مذاکرات کی پیش کش کررہی ہے اورعمران خان اپنی ضد پر قائم ہیں

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہبازشریف نے امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کے لئے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

13 رکنی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کریں گے، جب کہ دیگر میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، امین الحق، میاں افتخار، آغا حسن بلوچ، سردار خالد مگسی، مولانا اسعد، حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

لانگ مارچ پر وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے طارق بشیرچیمہ اور طارق فضل چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کمیٹی امن و امان کے قیام اور سیاسی بات چیت کیلئے بنائی گئی ہے، کسی نے لانگ مارچ سے متعلق بات کرنا ہوگی تو کمیٹی سے ہوگی۔

کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباشریف کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کے لئے تیار ہیں، لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی۔یہ پیشکش رات وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی طرف سے کی گئی تھی

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

فواد چوہدری نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

یاد رہے کہ رات گئے رانا ثنااللہ کی طرف سے عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بات کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اور ساتھ ہی لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش کر دی۔

عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

سوشل میڈیا پر سامعین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے،وہ غیرمشروط طور پر پی ڈی ایم قیادت سے رابطہ کریں اور بیٹھ کر بات کریں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ ختم کردیں اور بات چیت کے لیےآگے آئیں

آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گےجبکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں 10 سے 12 ہزار کے قریب لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، عمران نیازی پر امن احتجاج کرنا چاہیں تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو بھرپور طاقت سے روکیں گے۔

Leave a reply