‏پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ممبران کی وزارت اطلاعات میں بغیر کسی مسابقتی عمل کے گریڈ 19-20 میں تقرریاں

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ممبران کی وزارت اطلاعات میں بغیر کسی مسابقتی عمل کے گریڈ 19-20 میں تقرریاں کر دی گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ممبران کی وزارت اطلاعات میں بغیر کسی مسابقتی عمل کے گریڈ 19-20 میں تقرریوں پر مبارکباد

اسلام آباد سے سینئر صحافی عون شیرازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کے 6 افراد بغیر کسی مقابلے کا امتحان دیئے وزارت اطلاعات ،ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں بھاری تنخواہوں پر رکھ لیے گئے،
عمران غزالی ایم پی2مساوی گریڈ21،ایم پی 3 میں 5 تعیناتیاں ،عثمان بن ظہیر،محمد مزمل حسن ،شہباز خان ،نعیم احمد یسین ،اور سعیدہ دھنک ہاشمی شامل ہیں۔

سید عون شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام افراد آپ کے اور میرے ٹیکس کے پیسے سے بھاری بھاری مراعات اور تنخواہیں لیں گے
ان کے ناموں کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے خود دی ہے

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی وزارت اطلاعات میں تقرریوں پر سوشل میڈیا پر صارفین نے شدید ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ کیا یہی تبدیلی ہے، وزارت اطلاعات میں بھارتی تنخواہوں پر اپنی مرضی سے سوشل میڈیا ٹیم لگا دی گئی، نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں، انہیں نوکریاں نہیں دی جا رہیں بلکہ اپنوں کو نوازے کا سلسلہ جاری ہے، ایسی تبدیلی ہمیں نہیں چاہئے.

Leave a reply