ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے،.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے، صرف چند افراد اپنا غیر قانونی ایجنڈہ لے کر ریاست کے خلاف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں. بہادر پاکستانی قبائلوں کی طویل عرصے سے قومی جدوجہد اور قربانیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بہادرقبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے .
NWTD incident. Innocent PTM supporters / workers need care. Only few are inciting and using them against state institutions for vested agenda. No one will be allowed to undo the gains of decades long national struggle & sacrifices especially of brave Pakistani tribals.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 26, 2019
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے میران شاہ علاقہ میں پاکستانی فوج کی خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح کارندوں نے کیا. حملہ آور گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہتے تھے. اس دوران پی ٹی ایم کارندوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور حملہ کیا جس سے 5 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں. مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔