پختون جرگہ، ناکامی سے دو چار ہو گیا

غیور پشتونوں نے نسلی اور لسانی سوچ کے حامل منظور پشتین کے پشتون جرگہ کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پنڈال میں صرف 4000-4500 افراد موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر اے این پی، جے یو آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے حامی ہیں جن کے ساتھ پشتین کے ساتھیوں کی تعداد آٹے میں نمک کے مطابق ہے. منظور پشتین عوامی بائیکاٹ کو دیکھ کر پریشان ہے۔ اتنے شور شرابے اور مہم جوئی کے باوجود خبیرپختونخوا کی آبادی کا صرف 0.0001 فیصد حصہ ‘پختون جرگہ’  کا حصہ ہے. یہ صورتحال واضح ظاہر کرتی ہے کہ منظور پشتین کو قابل فخر پشتون نے سختی سے مسترد کر دیا ہے. جو اس بات کی دلیل ہے کہ غیور  اور محب الوطن پاکستانی پشتنوں افغانستان کے تابع نہیں ہیں،پختون عوام اور نوجوان آگاہ ہیں کہ انکے مسائل کا حل صرف دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے کی ترقی میں ہے جبکہ پی ٹی ایم نے آج تک نا ہی کوئی سکول بنائے اور نا ہی کوئی ڈیولپمنٹ پراجیکٹس کئے،قبائل اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کا دشمن منظور پشتین پی ٹی ایم ہیں

پی ٹی ایم جرگے میں پاک فوج کے خلاف اور اسرائیلی فوج کے حق میں نعرے بازی،اب پی ٹی ایم کی سمجھ آئی؟
‏پشتون تخفظ موومنٹ کے جلسوں میں "پاک فوج مردہ باد” اور "اسرائیل آرمی زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے، ‏چاہے عمران خان ہو، یا ماہرنگ لانگو ہو یا منظور پشتین ہو، سب کا مالک ایک ہی ہے۔‏اسرائیل کا مقصد دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی ریاست کو کمزور کرنا ہے اور یہ سب انکے ملازم اور نوکر ہیں،پی ٹی ایم پر پابندی عائد ہو چکی ہے اور پی ٹی ایم کے جلسے میں پاک فوج کے خلاف نعرے لگانا پی ٹی ایم کی پرانی مذموم روایت ہے، پی ٹی ایم کا ایجنڈہ ہے ملک دشمنی پر مبنی ہے، فتنہ الخوارج کے ساتھ بھی پی ٹی ایم رابطے میں ہے.

پی ٹی ایم کا لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے الزامات، فتنه الخوارج اورپی ٹی ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں کا مقصد ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے۔پی ٹی ایم جھوٹے اعدادوشمار کے ذریعے لاپتہ افراد کا مسئلہ بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتا ہے۔سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں مارے گئے دہشت گردوں کو لاپتہ افراد میں شمار کیا جا رہا ہے۔سیکورٹی فورسز کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں درستگی پر مبنی ہوتی ہیں اور ان کارروائیوں میں کوئی بے گناہ ہلاک نہیں ہوا۔فتنه الخوارج کی جانب سے سماجی اجتماعات کو نشانہ بنانے کے بعد مرنے والے افراد کو بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔

کالعدم فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کارندے کی ہوشربا کال منظر عام

خیبرپختونخوا حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر سخت پابندی کا اعلان

پی ٹی ایم کے ساتھ بیٹھنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک ہوں گے، محسن نقوی

پشاور ہائی کورٹ اور خیبر ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے: کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز

کالعدم پی ٹی ایم جرگہ،ٔپولیس کا دھاوا،متعدد گرفتار

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کی پابندی: نوٹیفکیشن جاری

عطا تارڑ کا پی ٹی ایم پر کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام

ملک دشمن تنظیم پی ٹی ایم کی حمایت میں فتنہ الخوارج سامنے آ گیا

Shares: