اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کر دی-
باغی ٹی وی: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موو منٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آئیں گے
دوسری جانب سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔
محمود اچکزئی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو بلوچستان تک وسعت دیں گے اور 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پرامن احتجاج ہوگا،حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے،ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا، اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے۔