اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے “اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ” لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، اور اپنا میٹر اپنی رییڈنگ ایک انقلابی اقدام ہے وزیر توانائی اور ان کی ٹیم بہت محنت سے کام کر رہی ہے، ابھی ہم نے اور مشکل اقدامات اٹھانے ہیں، بجلی کے شعبے میں کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے تاہم بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت سی شکایات موصول ہو رہی تھیں، موبائل ایب کا مقصد میٹر ریڈنگ کے نظام میں شفافیت اور اوور بلنگ کا خاتمہ کرنا ہے، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اہم ترجیح تھی، آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات انتہائی مشکل مرحلہ تھا، لیکن انتھک محنت سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی کوششیں کامیاب ہوئیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے میں منتقل کیا گیا تاہم اب توانائی کے شعبے میں بجلی چوری اہم مسئلہ جسے حل کرنا ہے۔
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
صدر مملکت نےجسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا
ایران میں زیادہ تر ہندوستانی سافٹ ویئر اسرائیلی نکلے