وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےسرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں ایک مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹ کا اجلاس چیرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ زیرِ بحث رہا عطا تارڑ نے کہا کہ بہت لوگ سرکاری ٹی وی میں بیٹھے تھے ،گمنام اکاؤنٹ سے میرے خلاف ٹویٹ کروائے جاتے ہیں ، میں سرکاری ٹی وی میں بیٹھے مافیا سے بہت لڑا ہوں ،جب تک اللہ کی مرضی ہے مافیا کے خلاف لڑتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی نے اپنی بیگم اور رشتہ داروں کو سرکاری ٹی وی بھرتی کیا ہوا ہے ، مافیا پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کالیں آنا شروع ہو جاتی ہیں،میرے آنے سے پہلے پرچی پر ٹی وی اینکر بیٹھے تھے ،ایسے اینکر لگے تھے جن کو گھر میں بھی کوئی نہیں پہچانتا تھا ، ہم نے میر ٹ پر لوگوں کو لگایا ماضی میں جس کو منسٹر چاہتا تھا وہ اینکر لگ جاتا تھا۔
پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک ہم گولڈن شیک ہینڈ نہیں لے کر آتے تب تک چینل نہیں چل سکتا ، سرکاری ٹی وی میں سیاسی بھرتیاں ہیں ، مالی کو پروڈیوسر لگایا گیا،ایک ایک پوسٹ پر پچیس لوگ بھرتی ہوئے ہیں،اب ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں بہتری لائی ہے،انگلش چینل پر ہم اچھے اینکر لے کر آ رہے ہیں،جنگ کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے پاس کوئی اچھا چینل ہونا چاہیے ،ہم نے الگ فنا نشل ماڈل کے تحت انگلش چینل کو شروع کیا ہے
بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا ،سرفراز احمد








