اے ٹی سی اسلام آباد میں پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی

اے ٹی سی اسلام آباد ملزمان کی درخواست پر فیصلہ 9 مارچ کو سنائے گا ،پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اسد عمر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اپنی حاضری لگوائی اسد عمر حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے

اے ٹی سی کے جج محمد علی ورائچ نے کیس کی سماعت کی پی ٹی آئی کے وکیل نے مقدمہ کا متن عدالت میں پڑھ کر سنایا،پراسیکیوٹرفاخرہ سلطان نے عدالت میں کہا کہ ہمیں ملزمان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں ، پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویزخٹک، شفقت محمود راجہ خرم نواز،خرم شہزاد سمیت 11 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،

اے ٹی سی اسلام آباد میں جہانگیر خان ترین کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ جہانگیر خان ترین کی بریت کی درخواست الگ ہے؟ وکلا نے کہا کہ جہانگیر خان ترین اور پرویز خٹک کی بریت کی الگ الگ درخواست ہے،جہانگیر خان ترین کوحاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی ،وکیل نے کہا کہ دلائل بھی بریت کی درخواست میں پہلے والے ہی ہیں،جہانگیر خان ترین کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی،اے ٹی سی اسلام آباد نے کہا کہ اگلی سماعت پر ہم فیصلہ کر دینگے،

واضح رہے کہ اس کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بری کر دیا گیا تھا،انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا تھا،صدارتی استثنا کے باعث صدرمملکت عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفترہے ،اس سے قبل عدالت عمران خان کو ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کرچکی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، صوبائی وزیر علیم خان، جہانگیر ترین بھی مقدمہ میں ملزم نامزد ہیں

واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت پر عدالت کا بڑا فیصلہ آ‌گیا

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں

Shares: