پٹرولنگ پولیس ہیڈ بكائنی مظفرگڑھ نے 1124 ہیلپ لائن کی عوام الناس میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

باغی ٹی وی،چوک قریشی ( جمشید سہرانی کی رپورٹ) پٹرولنگ پولیس پوسٹ ہیڈ بكائنی ضلع مظفرگڑھ نے 1124 ہیلپ لائن کی عوام الناس میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا
تفصیل کے مطابق انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر اقبال حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازی خان ریجن محمد شریف جٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع مظفرگڑھ عمران عارف سیال کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی کے بیٹ ایریا میں عوام الناس کو پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 سے متعلق آگاہی مہم دی جا رہی ہے جس کا مقصد عوام الناس کو اس کی اہمیت سے متعلق آگاہ کرنا ہے روڈ پر سفر کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی اور مشکل میں پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 کو کال کیا جا سکتا ہے انشاءاللہ پٹرولنگ پولیس بروقت پہنچ کر آپ کو مدد فراہم کرے گی پٹرولنگ پولیس عوام دوست پولیس ہے اس کا مقصد عوام الناس کو تحفظ دینا اور شاہراہوں کو محفوظ کرنا ہے

Leave a reply