باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 15 ستمبر سے یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کی پالیسی جاری کر دی
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق حکومت , ایچ ای سی اور اکیڈیمک کونسل کی پالیسی کی روشنی میں یونیورسٹی تین مرحلوں میں کھلے گی، پنجاب یونیورسٹی آن لائن اور فیس ٹو فیس تدریسی نظام بیک وقت جاری رکھے گی، آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے والے طلباء کو فیس میں پچاس فیصد رعایت دیں گے،پنجاب یونیورسٹی کھلنے کے پہلے مرحلے کا دورانیہ مرحلہ 15 ستمبر تا 25 اکتوبرپر مشتمل ہو گا،اساتذہ اور ریسرچ سٹاف پندرہ ستمبر سے اپنے دفاتر سے باقاعدہ کام کا آغاز کریں گے،
پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلباء کو 15 ستمبر سے تحقیق/لیب ورک کے لئے یونیورسٹی آنے کی اجازت ہو گی، پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلباء کو سپروائزر، صدر شعبہ اور ڈین سے منظوری لینا ہو گی، پہلے مرحلے میں بی ایس اور ماسٹرز کی تمام کلاسز آن لائن جاری رہیں گی،ایم اے پارٹ ٹو اور ایل ایل بی کے تمام امتحانات 26 ستمبر سے روایتی انداز میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں فارمیسی اور جیالوجی کے امتحانات یکم اکتوبر سے روایتی انداز میں ہوں گے،طلباء کی سہولت کے لئے امتحانی سنٹرز مختلف ڈسٹرکٹس میں بنائے گئے ہیں،پہلے مرحلے میں تمام شعبوں میں بی ایس اور ماسٹرز کے داخلے مکمل کریں گے،پہلے مرحلے میں یکم اکتوبر سے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں نئے داخلے شروع کریں گے،
ترجمان کے مطابق پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلباء کو 23 ستمبر سے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہو گی، یونیورسٹی کھلنے کے دوسرے مرحلے کا دورانیہ دو نومبر تا 15 دسمبر پر مشتمل ہو گا، 15 دسمبر سے بی ایس کے تیسرے اور ساتویں سمسٹر کی فیس ٹو فیس کلاسز شروع کی جائیں گی، 15 دسمبر سے ماسٹرز کے تھرڈ سمسٹر کی فیس ٹو فیس کلاسز شروع ہوں گی، دوسرے مرحلے میں طلباء کو آن لائن اور فیس ٹو فیس دونوں طرح کی کلاسز کی پیشکش کی جائے گی، دوسرے مرحلے آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے والے طلباء کو فیس میں پچاس فیصد رعایت دیں گے، آن لائن کلاس والے طلباء کے لئے یونیورسٹی مکمل کھلنے پر خصوصی کلاسز اور لیب ورک کا اہتمام کیا جائے گا،دوسرے مرحلے کے طلباء کو دو نومبر تا 15 دسمبر ہاسٹل کی سہولت میسر رہے گی،طلباء کے لئے فیس ٹو فیس کلاس میں حاضر ہونا لازمی نہیں ہو گا،
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی کھلنے کا فیز تھری 16 دسمبر سے شروع ہو گا،تیسرے مرحلے میں نئے داخل ہونے والے طلباء کی فیس ٹو فیس کلاسز شروع ہوں گی،تیسرے مرحلے میں ماسٹرز پروگرام میں نئے داخل ہونے والے طلباء کی کلاسز شروع ہوں گی، تیسرے مرحلے میں بی ایس کے پانچویں سمسٹر کے طلباء کی فیس ٹو فیس کلاسز شروع ہوں گی، تیسرے مرحلے میں فیس ٹو فیس کلاسز لینے والے طلباء کو 16 دسمبر سے ہاسٹل ملےگا، تیسرے مرحلے میں آن لائن کلاسز کو ترجیح دینے والے طلباء کو فیس میں پچاس فیصد رعایت ملے گی، تیسرے مرحلے میں بھی فیس ٹو فیس کلاسز لینا لازمی نہیں ہو گا، آن لائن کلاس لینے والے طلباء کو ضرورت پڑنے پر سمسٹر کے آخر میں خصوصی کلاسز کی پیشکش کریں گے،
پنجاب یونیورسٹی میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد ہو گا،ہاسٹل کی سہولت صرف تمام واجبات ادا کرنے والے طلباء کو ملے گی،طلباء اپنے قریبی بینکوں میں فیس جمع کرائیں گے، ہاسٹل کا کوئی بھی رہائشی اپنے کسی مہمان کو نہیں ٹھرا سکے گا، یونیورسٹی کیمپس میں اجتماع کی اجازت نہیں ہو گی،یونیورسٹی کنٹینوں میں صرف ٹیک اووے کی سہولت ہو گی، کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں ریفر کیا جائے گا،سٹوڈنٹ ٹیچر سنٹر میں مشتبہ مریضوں کے لئے علیحدگی سنٹر قائم کیا جائے گا،









