پیکا ایکٹ کیخلاف پی یوجے کا احتجاج کل لاہور پریس کلب کے سامنے ہوگا سیاسی رہنماؤں ، وکلا نمائندگان مختلف صحافتی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندے شریک ہونگے
پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے سیکرٹری جنرل قاضی طارق عزیز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو کونسل پی یوجے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ظالمانہ پیکا ایکٹ کے خلاف کل مورخہ 28-01-2025 بروز منگل سہ پہر 3 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں بنیادی انسانی حقوق کو مسخ کر دینے والے غاصبانہ اور ظالمانہ قانون کو مستر د کرنے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے آئین پسند اور محب وطن پاکستانی بھر پور شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر آزادی اظہار رائے کا مقدمہ لڑنے کا اعلان اور یہ عہد بھی کیا جائے گا کہ ہم انسانی حقوق ، آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
اس احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر ، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم سمیت اہم سیاسی و سماجی رہنما ، وکلا تنظیموں کے نمائندگان ، الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن ، ہیلتھ و ایجو کیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت مختلف تنظیموں کے رہنما و کارکن شریک ہوں گے ۔ پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے ظالمانہ پیکا ایکٹ کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے اس احتجاج میں شرکت کی دعوت عام ہے۔
پیکا ایکٹ میڈیا کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، بیرسٹر گوہر
سیف علی ٰخان حملہ کیس،پولیس نے "خاتون” کو بھی کیا گرفتار