سندھ اور پنجاب میں نیو ائیر نائٹ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی تیاری مکمل

0
189

سال نو کے آمد ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ، کرچی چیف پولیس نے عوام کو بتایا کہ خوش ہونے کا حق سب کو ہے لیکن اپنی خوشی میں کسی کی جان لینا کسی کے گھر کو اجھاڑنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے، لہزا جو اس شخص اس طرح کے کسی بھی کاروائی میں ملوث پایا گیا انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،
اگر کوئی انسان آپ کی گولی سے مرجاتا ہے تو قتل کا گناہ آپ کے سر ہوگا ہی، لیکن اگر آپ فائرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ پر دفعہ 337 ایچ ٹو لگے گی جس کے تحت سزا تین ماہ قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ تیز آواز میں میوزک سسٹم بجانا بھی ایک ایسا عمل ہے جو قابل گرفت ہے۔ صرف نیو ائیر ہی نہیں، شادی ہو محلے میں کوئی مذہبی تقریب ہو، یا کوئی فنکشن، رات بھر تیز آواز میں اسپیکرز بجائے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی اس دھما چوکڑی سے پریشان ہیں تو سب سے پہلے آپ 15 پر کال کریں، پولیس کو مجبوراً آنا پڑے گا، اس کے بعد قانون میں 2015 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ موجود ہے جس کے تحت چھ مہینے کی سزا اور 25 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح پنجاب بھر میں نیو ایئر نائٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی، نیو ایئر نائٹ پر گرجا گھروں اور پارکوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہری ون ویلنگ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی 15 پر اطلاع کریں، نیو ایئر نائٹ پر فیملیز، خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر زیدی نے کہا ہے کہ 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فیلڈ میں ہوں گے، ساؤنڈ سسٹم اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔علی ناصر زیدی کا کہنا ہے کہ ون ویلروں، بغیر سائیلنسر گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ناکے لگائےجائیں گے۔

Leave a reply