پنجاب یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ،فائرنگ تبادلے میں طالبہ جاں بحق

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈولفن و پولیس ریسانس یونٹ کا پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکووؤں سے آمنا سامنا ہوا ہے

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی.تینوں مسلح ڈاکووں نے سمن آباد ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کی۔

پولیس ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈولفن سکواڈ پی آر یو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے ۔پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکوؤں نے ٹیم پر فائرنگ کر دی ،ڈاکو کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر فاطمہ نامی لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی

ڈولفن و پی آر یو نے تینوں مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ۔مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ڈولفن نے گرفتار ہونے والے ڈاکو مقامی پولیس کے حوالے کر دیے ۔

دوسری جانب پولیس ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتارڈاکو پہلے سے جرائم ریکارڈ یافتہ نکلے گرفتار ملزمان پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں،

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو واقعہ کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد بھجوائیں۔

Leave a reply