پلوامہ میں گھس کر مارا، فواد چوھدری کے متنازعہ بیان پر بھارتی میڈیا پرپاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما ایاز صادق کے پارلیمنٹ میں ابھینندن کے بارے میں بیان پر جہاں بھارتی میڈیا پر واویلا تھا اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ تھا وہیں اسکے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایسا بیان دیا کہ بھارتی میڈیا کا رخ دوبارہ پاکستان کی طرف ہو گیا

فواد چوھدری نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ایاز صادق کو جواب دینے کی کوشش میں ایسا بیان دے دیا کہ بھارتی میڈیا اب پاکستان کے خلاف خوب پرویگنڈہ کر رہا ہے، فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں ہم نے گھس کر مارا، اس ایک جملے کی وجہ سے بھارت آج واویلاکررہا ہے اور بھارتی میڈیا یہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان نے پلوامہ حملے کو مان لیا، گھس کرمارنے کا بیان ایک وفاقی وزیر کی جانب سے آیا اسلئے میڈیا میں پروپیگنڈہ زیادہ جاری ہے

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں ہماری کامیابی ، عمران خان کی سربراہی میں اس قوم کی کامیابی ہے۔

پلوامہ حملے کے بارے میں بیان فواد چوھدری نے جو دیا اسکی وجہ سے وہ جتنی بھی وضاحتیں دے دیں لیکن بھارتی میڈیا نے اس پر پاکستان کے خلاف خوب پروپیگنڈہ کیا ہے اب بھارت اس بیان کو عالمی دنیا کے سامنے بھی استعمال کرے گا کہ پاکستان پلوامہ کو قبول کر رہا ہے ماضی میں پاکستان نے پلوامہ میں ملوث ہونے کی ہمیشہ تردید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین فواد چودھری کے متنازعہ بیان پر سیخ پا ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ “ہم نے ھندوستان کو گھس کے مارا۔ پلواما میں عمران خان کی قیادت میں جو ہمیں جو کامیابی ملی ہے وہ اس قوم کی کامیابی ہے۔ اس کے حصہ دار آپ سب ہیں۔ اس کے حصہ دار ہم سب ہیں۔”فواد چودھری کا قومی اسمبلی میں خطاب جو بھارتی میڈیا بار بار چلا رہا ہے۔ اس کی مبارک کس کو دینی ہے؟منقول

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انڈین ٹی وی چینل پر فواد چوہدری نے اپنے بیان پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے یو ٹرن لے لیا ، میں نے تو ایسا کچھ نہیں کہا میرے بیان کو سیاہ و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے ،خود سن لیجئے فواد چوہدری انڈیا ٹی وی چینل کے اینکر کو کیا کہہ رہے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

Shares: