پنجاب و قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

0
35

پنجاب و قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس 20 مئی بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس 11 بجے صبح سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر ایوان میں بحث کی جائے گی، جبکہ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے محدود ارکان شرکت کریں گے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کورم کا معاملہ نہیں اٹھائیں گے۔

اجلاس میں 91 ممبران شرکت کریں گے، سندھ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 168 ہے۔ اجلاس میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، شرکت سے قبل اراکین کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15جون تک 3726اموات ہوں گی۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ شاپنگ مالز نہ کھولنےکافیصلہ وفاقی حکومت نے ہی کیاتھا، شاپنگ مالز ابھی کھلے نہیں ہیں کھولنےکاکہاہے، سپریم کورٹ نے ہی کہا کورونا کےخلاف ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے، سندھ حکومت کی وفاق سےکوئی ناراضی نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،آج 3 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 280 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 136 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،29 وینٹی لیٹرز پر ہیں وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 280 مزید مریض صحت یاب ہو کر لوٹ گئے۔

Leave a reply