لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہونہار اسکالرشپ پروگرام 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کیا جب کہ ساتھ ہی پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجز میں ای بائیکس چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ مریم نواز شریف نے اگلے سال سے مزید 20 ہزار ہونہار اسکالر شپ بڑھانے کا اعلان کردیا جب کہ نوجوانوں کے لئے نئے بزنس اور اسٹارٹ اپس لے لیے 3 کڑور روپے تک بلا سود قرض دینے کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کا ہاتھ پکڑ لیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔ چین میں کمسن بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکھتے دیکھ کر حیرت ہوئی۔ ہم اپنے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹک اور دیگر جدید آئی ٹی کے علوم سکھائیں گے جب کہ نوجوانوں کے لئے بہت سے مارکیٹ بیسڈ ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ طلبہ کے لئے ایگریکلچر، انوائرمنٹ اور دیگر پیڈز انٹرن شپس شروع کیں ہیں، بچوں کو لون دیں گے تاکہ پڑھ لکھ کر والدین پر بوجھ نہ بنیں اور کاروبار کریں۔ ٹرانسپورٹ کلچر کو ای وہیکل کی طرف منتقل کررہے ہیں تاکہ پنجاب کے لوگ صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں۔اگر کوئی قابل بچہ تعلیم سے محروم رہ گیا تو اسے اپنی ناکامی سمجھوں گی، طلبہ خاص طور پر بچیوں کو آمد و رفت کے لیے بسیں دے رہے ہیں۔ بچیوں کو ساٹھ فیصد ہونہار اسکالرشپ ملنا بے حد خوشی کی بات ہے۔ ایڈمیشن لینا بچوں کا کام اور فیس ادا کرنا میری ذمہ داری ہے، بہت جلد بچوں کے لیے لیپ ٹاپ بھی لارہی ہوں جب کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آچکی ہے۔ نوجوانوں کو ان کی خواہش کے مطابق انٹرنیشنل اسکالرشپ بھی دیں گے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو کہتی ہوں کہ سکون سے پڑھو فیس میری ذمہ داری ہے، اسکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دیے، کسی سے نہیں پوچھا کہ اس کا کس جماعت سے تعلق ہے۔ ماں کے لیے سارے بچے برابر ہوتے ہیں، ایک بچہ اچھی یونیورسٹی میں پڑھے اور دوسرا فیس نہ ہونے سے نہ پڑھ سکے۔ میں ہونہار اسکالر شپ کا پیسہ گھر سے نہیں لائی، پیسے پہلے بھی تھے بچوں کو کیوں نہیں دیے۔

کراچی انٹر بورڈ کا اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا آر بی او ڈی ٹو منصوبے پرکام بند پڑے ہونے کا نوٹس

کرم امن معاہدے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش

Shares: