پنجاب اسمبلی، نئے سپیکر کا انتخاب کل ہو گا

وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ تیار،اراکین ہوٹل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کو پھر لگنے والا ہے بڑا جھٹکا

پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظورکر لی گئی ہے

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کر لی گئی ہے قرارداد راجہ بشارت نے پیش کی پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب کل شام 4 بجے ہو گا ،کل 4 بجے پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کےلیے خفیہ رائے شماری ہو گی، تحریک انصاف نے سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا امیدوار نامزد کیا ہے

پنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکر پرویز الہیٰ تھے انکے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پی ٹی آئی نے سبطین خان کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا ہے،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو ہرزہ سرائی کی وہ اسے زیب نہیں دیتی ہم سمجھتے ہیں ایک آزاد عدلیہ ہماری ضرورت ہے،گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کا حلف لینا چاہیے تھا سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، کئی چیزیں پسند کی نہیں ہوں گی، انہیں آئین اور قانون دیکھنا ہوگا،پنجاب کی کابینہ تشکیل پائے گی اور اس کا حلف بھی ہوگا

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے ہمارے دور کے جتنے بھی عوامی فلاح کے منصوبے ختم کئے تھے انہیں دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ،جعلی حکومت نے عمران خان کے بغض میں پنجاب میں جاری عوامی فلا ح و بہبود کے درجنوں منصوبے روک دئیے تھے لیکن ان شا اللہ اتحادی حکومت ان تمام منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے جارہی ہے جس کے لئے پالیسی مرتب کر لی گئی ہے۔ اب عمران خان کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں عوام کے راج کا دور دورہ ہوگا اتحادی ابھی تک صدمے سے باہر نہیں نکل سکے اور دھمکیاں دے رہے ہیں ،

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ تاریخی فتح حاصل کرنے پر چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ عوامی مینڈیٹ کی فتح،انصاف کی بالادستی دراصل امریکی عزائم کی شکست ہے ۔ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم سیاستدانوں کو ملکی سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے طویل اور صبر آزما جدوجہد استقامت کے ساتھ ہمیشہ جاری رکھیں گے

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک میں عدم استحکام اور اداروں کی بے توقیری کی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح نے اتحادی جماعتوں کی پالیسیوں سے بیزاری کا اظہار ہے عوام اپنے غم و غصہ کا اظہار ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں اور انہوں نے بھرپور اظہار کیا اب اتحادی جماعتوں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے اور ملک میں استحکام کو تقویت دینے میں کردار ادا کرنا چاہیے

مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کوغلط قرار دے کر پاکستان مسلم لیگ کے 10اراکین اسمبلی کے ووٹوں کو درست قرار دے کر چوہدری پرویز الہٰی کا وزارت اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا عملی مظاہرہ ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کی فتح ہے۔خرید و فروخت،چھانگا مانگا اور چور دروازے سے اقتدار سنبھالنے والوں کی شکست ہوئی اور ضمنی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی فتح ہوئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے تمام اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں متحد ہیں۔

ید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے سابق وزارت اعلیٰ پنجاب کے دور میں صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن تھا اور پنجاب میں مثالی ترقی ہوئی تھی اب ایک بار پھر چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں پنجاب خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا

Comments are closed.