پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے

0
45

لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس: لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل منظور کرلئے گئے،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے گورنر کی جانب سے اعتراضات لگا کر واپس بھجوائے گئے پنجاب لوکل گورنمنٹ سمیت 5 بل دوبارہ منظور کرلئے۔

پنجاب اسمبلی میں بلوں کی منظوری کی لوٹ سیل لگ گئی، اپوزیشن کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتی رہی اور پنجاب حکومت نے پنجاب احساس پروگرام بل 2022ء اور دو ترامیم کے بعد پنجاب لوکل گورنمںٹ بل سمیت 6 بل منظور کرلئے۔

لاہور:چڑیا گھر کے شیروں اور شیرنیوں کے ڈی این اے کروانے کا فیصلہ

گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ، پنجاب سیڈ کارپوریشن بل، فیکٹری ترمیمی بل، فاریسٹ ترمیمی بل اور پنجاب سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل اعتراضات لگا واپس بھجوائے تھے، جنہیں پنجاب اسمبلی نے دوبارہ منظور کرلیا گیا۔

 

پنجاب احساس پروگرام بل 2022ء اور لوکل گورنمنٹ بل صوبائی وزیر پارلیمانی امور بشارت راجہ نے ایوان میں پیش کئے۔ایوان نے بل کی منظوری کیلئے قوانین معطل کرنے کی منظوری دی اور تمام بل منظور کرلئے۔

اوپیک پلس کے فیصلے، پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

مسلم لیگ ن کے طاہر خلیل سندھو نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 90 میں لکھا ہے کہ اداروں، مذہب اور فوج کے سپہ سالار کے خلاف بات نہیں کرتے، اعظم سواتی کے ٹویٹ میں سپہ سالار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سپہ سالار کو تنقید کا نشانہ بناکر آگ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (جمعرات کی) سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔

امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

Leave a reply