پنجاب بار کونسل کا کل پنجاب بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ کا اعلان

لاہور:پنجاب بار کونسل نے کل صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کل ایک جج کے منفی رویے پر احتجاجی طور پر صوبے بھر میں ہڑتال کریں‌ گے ، اس حوالے سے پنجاب بارکونسل کی طرف سے پیغام بھی جاری کردیا گیا ہے

 

 

 

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب بار کونسل نے ججز کے نا مناسب رویہ اور سیاسی فیصلوں کے خلاف شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس ضمن میں تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے ، پنجاب بار کونسل نے بدھ کو پنجاب بھر میں ریلیوں کا بھی اعلان کیا یے

 

اس پیغام میں یہ کہا گیا ہے کہ ممبرپنجاب بار کونسل رانا آصف ایڈووکیٹ کو غیرقانونی پر توہین عدالت کی سزا سنائی گئی ہے ، پنجاب بارکونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معزز جج کی طرف سے نہ تو رانا آصف کو کوئی نوٹس دیا گیا اور نہ ہی صفائی کا موقع فراہم کیا گیا جو کہ آئین کیے آرٹیکل 10-اے کی سرا سرخلاف ورزی ہے ،

 

 

پنجاب بار کونسل کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جج ملک شہزاد کے اس رویے کے خلاف آج وکلا نے بھرپوراحتجاج کیا ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی عدالت کا اس وقت تک بائیکاٹ کیا جائے گا جبتک کہ وہ یہ غیرآئنی فیصلہ واپس نہیں لیتے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے ججز صاحبان کا یہ منفی رویہ سامنے آرہا ہے جس سے نہ صرف وکلا برادری مسائل کا شکار ہے بلکہ سائلین بھی اس رویے سے تنگ آچکے ہیں

 

 

 

پنجاب بار کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اب یہ رویے برداشت نہیں کیے جائیں اور نظام عدل میں اقربا پروری اور دیگرامتیازی سلوک کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائےگا، اس سلسلے مین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھاکہ وکلا اس وقت تک جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے جب تک کہ وہ رانا آصف ایڈووکیٹ کے خلاف کیے گئے غیرآئینی فیصلے کو واپس نہیں لے لیتے

Comments are closed.