پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کا سالانہ بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں تعلیم کے شعبے کے لیے 110 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ یہ رقم پنجاب کی تاریخ میں تعلیم کے لیے مختص کی گئی سب سے بڑی رقم ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں تعلیمی شعبے کو اولین ترجیح دی گئی ہے تاکہ معیار اور رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 5 ہزار طلبہ کے لیے اسکالرشپ اسکیم کا اعلان کریں گی۔

صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ رواں سال سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ سال 11 لاکھ بچوں نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا جبکہ اس سال یہ تعداد 25 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرلیں،ایران کا دعویٰ

مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ

بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کی تیاریاں

اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کا اظہارِ تعجب

Shares: