وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے "سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ” قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین اسکواڈز جلد کام شروع کریں گے، جن کا مقصد اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، ڈیوٹی روسٹر، کلینکل سروسز، بائیومیڈیکل آلات اور دیگر اہم امور کی نگرانی کرنا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسکواڈ میں ڈاکٹرز، فارماسسٹ، بائیومیڈیکل انجینئرز، بجٹ اکاؤنٹ آفیسرز، ڈیٹا ایکسپرٹس سمیت دیگر ماہرین شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی، جس میں سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر نے مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے مؤثر اقدامات اور پیرا کے قیام پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔نوجوانوں کے عالمی اسکلز ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ہنر بھی ناگزیر ہے، مہارت نہ صرف روزگار کا ذریعہ بلکہ خود اعتمادی اور قومی ترقی کی ضمانت بھی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورۂ بنگلادیش کیلئے روانہ

بنوں میں 3 سال سے پولیو ویکسین کی رسائی نہیں،وفاقی وزیرِ صحت

اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی لگا دی

Shares: