کتابیں ، کاپیاں ، یونیفارم اور جوتوں کے بعد پہلے پنجاب کالج اور اب دار ارقم بھی اپنے ماسک لے آیا

0
73

کتابیں ، کاپیاں ، یونیفارم اور جوتوں کے بعد پہلے پنجاب کالج اور اب دار ارقم بھی اپنے ماسک لے آیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پنجاب گروپ آف کالجز اور دارارقم سکول نے تعلیم نظام کے سلسلے میں کاروبار کا ایک وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے ، اپنے تعلیمی اداروں میں اپنا یونیفارم ، کاپیاں ، سٹیشنری ، جوتے ، کتابیں رائج کر رکھی ہیں طلبا انہیں کے قائم کردہ مقامات اور دکانوں سے یہ پراڈکٹ خرید سکتے ہیں. ، اب کرونا کے سلسلے میں ان اداروں نے ماسک بنانا بھی شروع کر دیے ہیں ، اس طرح کاروبار اور پیسے کمانے کو ئی موقع جانے نہیں دیا جارہا .جبکہ جس جس چیز پر پنجاب کالج اور دار ارقم کی اپنی مہر ہوتی ہے وہ بازار کی نسبت مہنگی ہوتی ہے ، طلبا کے لیے کیو نکہ کوئی اور آپشن نہیں ہوتی اور نہ ہی بازار میں مسابقت ہوتی ہے اس لیے ان چیزوں کے کم ہونے کا کوئی چانس نہیں‌ہوتا .
واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، ان اداروں نے آن لائن کلاسز لگا رکھی ہیں. اور اب ماسک کے سلسلے میں اپنی نئ پراڈکٹ بنا کر پیسے کمانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے .

Leave a reply