پنجاب پبلک سروس کمیشن نے(پی ایم ایس) کے سال 2023 کے مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 391 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس نے بتایا کہ کامیاب امیدواروں کو اب سائیکالوجیکل اسیسمنٹ کے لیے بلایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جیسے اہم عہدوں کے لیے حتمی تقرری سے قبل امیدواروں کو سائیکالوجسٹ اسیسمنٹ اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، PMS 2023 کے تحریری امتحان میں 21022 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 6513 امیدوار ابتدائی طور پر کامیاب ہوئے اور انہیں فیز ٹو کے امتحان کے لیے بلایا گیا۔اب فیز ٹو کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں 391 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی ہوگا
میرپورخاص: یوسی 5 سمنا آباد میں گٹر اور کچرے کے ڈھیر، نمازی اور مکین شدید اذیت کا شکار