پنجاب کونسل آف دی آرٹس، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے تحت، پنجاب کے پہلے موسیقی کے مقابلے 2024 کا کامیاب آغاز آج سے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہو گیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ میں منعقد ہونے والے ابتدائی مرحلے کے بعد، اس تقریب میں غیر معمولی ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا، جس میں پرجوش نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔مقابلے میں 14 سے 30 سال کی عمر کے افراد نے شرکت کی۔اس مقابلے کا مقصد پنجاب کے نوجوانوں میں امن اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء نے صوفی، کلاسیکی، فوک اور قوالی سمیت موسیقی کی مختلف اصناف میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلوں کی ایک سیریز کا آغاز کیا، جہاں جیتنے والے مرحلہ وار آگے بڑھیں گے اور فائنل تک پہنچیں گے۔
آج کی تقریب میں پنجاب کی بھرپور موسیقی کے ورثے کا عکس نمایاں تھا، جس میں پورے خطے کے باصلاحیت نوجوان فنکاروں کو اکٹھا کیا گیا۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کا بنیادی مقصد فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور ثقافتی روایات کا تحفظ کرنا ہے، اس مقابلے کا مصقد نوجوانوں کو موسیقی کے ذریعے اپنے ورثے سے جڑنے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ آج الحمرا لاہور میں منعقد ہونے والے میوزک مقابلے میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا اور اعلیٰ درجے کا ٹیلنٹ دکھایا۔ مختلف مرحلوں سے گزر کر فائنل ونرز کو پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا۔
Shares:








