صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 7 جولائی سے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 جولائی سے صوبے میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے، جس سے جنوبی پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، عرفان علی کاٹھیا نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات موسم کی پیشگوئی کے مطابق ترتیب دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مرکزی کنٹرول روم میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو بھی مشینری اور عملے سمیت ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

پاکستان کا منہ توڑ جواب اور خوف، جے شنکر نے جنگ بندی کا اعتراف کر لیا

ائیر چیف کا امریکا کا تاریخی دورہ، پاک امریکا دفاعی تعاون میں تزویراتی پیش رفت

چین کا نیا بلیک آؤٹ بم، دشمن کے بجلی کے نظام کو مفلوج کرنے کی صلاحیت

بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے کی خودکشی

بجلی بل کی عدم ادائیگی پر باپ گرفتار، بیٹے کی خودکشی

Shares: