وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اسپیشل ایجوکیشن سے متعلق اجلاس میں آٹزم کے شکار غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم اسکول میں مفت تھراپی اور تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مختصر مدت میں 5 ہزار سے زائد خصوصی بچوں کے داخلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی بچوں کو ’ہمت کارڈ پروگرام‘ میں شامل کرنے، عالمی ماہرینِ آٹزم کی خدمات حاصل کرنے اور اسکول کے لیے یونیفارم و ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں 13 رکنی بورڈ آف گورنرز اور آٹزم ریسورس سینٹر کے 3 سالہ اسٹریٹجک پلان کی بھی منظوری دی گئی۔

معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے بتایا کہ اسکول میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایویڈنس بیسڈ ماڈل نافذ کیا جا رہا ہے، جس میں کمیونیکیشن، لائف اسکلز، اسلامی تعلیم، ٹیکنالوجی اور جسمانی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔پاکستان کے پہلے آٹزم اسکول میں اوپن جم، واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن اور سائونڈ تھراپی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں 3 سے 16 سال تک کے بچے 22 سال کی عمر تک زیر تعلیم و علاج رہ سکیں گے۔

بچوں کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی نگرانی، والدین کے لیے کوچنگ ماڈیولز، اور اساتذہ کی تربیت کے لیے ریسرچ اینڈ ٹیچر ٹریننگ ڈویژن بھی قائم کیا جائے گا۔

ارشد ندیم کے کوچ کا جواب جمع، فیڈریشن پر الزامات اور وضاحتیں پیش

ملتان میں آن لائن جابز کے نام پر لوٹنے والا نیٹ ورک گرفتار

موناکو میں پاکستانی سفیر کی شہزادہ البرٹ دوم سے ملاقات

بیلجیم کےوزیراعظم پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 3 گرفتار

Shares: