گوجرانوالہ، باغی ٹی وی س(نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے مقامی صحافیوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد صحافت کو تابع کرنا اور آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنا ہے بلکہ آنے والے وقت میں اس بل کو عام شہریوں کے خلاف استعمال کر کے آمرانہ اقدامات کو تقویت دینا ہے –
پی ایف یو جے (ورکرز) کے رہنما ملک توصیف احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی شقیں آئین اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور آزاد صحافت اظہار رائے پر ایک بہت بڑی قدغن ہے اس قانون کے تحت 3 ملین تک جرمانہ بادالنظر میں کسی بھی شہری کے لئے ادا کرنا ممکن نہ ہے اس قانون سے سرکاری افسران اور سیاستدان وغیرہ کی کرپشن کو تخفظ فراہم کیا جائے گا اور کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو جکڑا جائے گا ۔
حالیہ دنوں ائر پورٹ پر ایک پردیسی کی بچی سے سکیورٹی ملازم نے غیر انسانی سلوک کیا جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ملازم کے خلاف کاروائی کا آغاز ممکن ہو سکا اور وطن عزیز میں ایسی ہزاروں مثالیں ہیں کہ سرکاری افسران ، سیاستدان اور اداروں کی طرف سے عوام کو درپیش مسائل اور ناروا سلوک کو عام شہریوں یا میڈیا نمائندگان نے بے نقاب کیا اور انکے خلاف کارروائی کا آغاز ممکن ہو سکا
اب اس ایکٹ کے تحت کوئی بھی کرپشن یا غیر مناسب رویہ بے نقاب کرنا سنگین جرم قرار دے دیا گیا ہے ملک توصیف احمد اور مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان تمام ممالک میں شامل ہے جہاں ہر دوسرا شخص فرسٹریشن اور ڈپریشن کا شکار ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈپریشن ختم کرنا معمول ہے اور اگر عوام سے بنیادی حق چھینا گیا تو اس کے معاشرہ پر انتہائی تباہ کن اثرات رونما ہوں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کسی بھی صورت ایسے ایکٹ کے نفاذ کو قبول نہیں کرے گی اور اسکے خلاف ملکی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھائے گی۔
پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم قوانین بنانے اور نافذ کرنے سے اجتناب کرے ۔ملک توصیف احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں نے آزادی پلیٹ میں رکھ کر حاصل نہیں کی بلکہ اس کے لئے طویل قید و بند کی صعوبتیں اور ریاستی جبر و کوڑے بھی کھائے ہیں اور اب اس آزادی کی حفاظت کا حوصلہ رکھتی ہیں ۔
اس موقع پر احتشام احمد شامی ، رانا محسن خالد ، سردار زیشان طاہر ،طیب مغل ایف ای سی ممبر افتخار علی بٹ ، بلال شفیق جنجوعہ، عشرت الماس چوہدری ، افتخار علی گل صدر الیکڑانک میڈیا ، سیکریٹری رانا زاہد ، تاثیر مغل ، حافظ شاہد ملک ، خالد محمود سرفرازی ، بلال لودھی ، مشتاق احمد , رانا عبدالغفار چیرمین راہوالی پریس کلب ، پرویز مغل و دیگر بھی موجود تھے