صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے صوبہ بھر میں تھیٹرز کے ڈرامہ سکرپٹ منسوخ کر دئیے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا کہنا تھا کہ سکرپٹ منسوخی کی بنیادی وجہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی تھی۔ منسوخی کے بعد اب کوئی بھی تھیٹر ڈرامہ نہیں دکھا سکے گا۔ نئے ڈرامہ سکرپٹس کی منظوری ترمیم شدہ ڈرامہ ایکٹ نافذ ہونے پر دی جائے گی۔ پنجاب آرٹس کونسل بہترین اور معیاری ڈراما سکرپٹ کی منظوری کو یقینی بنائے گی۔اس سے پہلے مس کنڈکٹ کرنے والے ایکٹرز اور ڈائریکٹرز پر بھی پابندی لگ چکی ہے۔ ترمیم شدہ ایکٹ میں سٹیج ڈراموں سے ڈانسز نکال دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کی زیر صدارت پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 8 برس کے طویل وقفے کے بعد منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا مقصد پنجاب میں آرٹ اور کلچر کی ترویج کا موثر روڈ میپ بنانا ہے۔ پنجاب کی تمام 12 آرٹس کونسلز کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر مری میں 6 برس سے تالا بند آرٹس کونسل کے سینما گھر کو 8 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں ریٹائرڈ فنکاروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ اعزازیہ دینے کی پر زور سفارش کی گئی جسے حتمی منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں 150 برس پرانے ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 میں ترامیم کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں لچر بازی اور فحاشی کو آرٹ اینڈ کلچر قرار نہیں دیا جاسکتا۔ فنون لطیفہ کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر آرٹس کونسلز کے ضلعی مینجمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ میوزیمز کے بورڈ آف گورنرز کی از سر نو تشکیل کی جائے۔ یہ بھی طے ہوا کہ آرٹس کونسلز کی تمام عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آرٹسٹک سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پنجاب کے 24 اضلاع میں آرٹس کونسل کے دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ آرٹس کونسل کے دفاتر ابتدائی طور پر ڈی جی پی آر کے دفاتر سے استفادہ کریں گے۔ اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ اس اجلاس کے فیصلوں کے فوری فالو اپ کے لیے پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا اگلا اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن پنجاب علی نواز ملک اور پنجاب آرٹس کونسل کے سربراہ بلال حیدر کے علاوہ پنجاب کالج آف آرٹس کی پرنسپل سمیرا جواد، ڈرامہ آرٹسٹ نعیم طاہر، راشد محمود، شجاعت ہاشمی، آرکیٹیکٹ کامل خان، معروف پینٹر شاہنواز زیدی، مسعود شورش، پنجابی شاعر خالد مسعود، اور شاعرہ ثروت محی الدین نے بھی شرکت کی

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

 فحش حرکات کرنے والی 18 ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے پہلے عامر میر نے الحمراء مال روڈ لاہور میں فحش ڈانس کرنے اور فحاشی پھیلانے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سٹیج ڈراموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان ڈراموں کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پر نہ صرف پابندی عائد کی گئی بلکہ فحش اور بیہودہ حرکات کرنے والی ڈانسرز شمع رانا اور پائل چوہدری کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔ اس کے علاوہ عامر میر کی ہدایت پر الحمراء مال روڈ میں ہر قسم کے کمرشل سٹیج ڈراموں پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

Shares: