ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں اب تک 50 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ اور گجرات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق گجرات میں آئندہ 12 سے 14 گھنٹوں میں صورتحال میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز میں بارش کی پیشگوئی موجود ہے لیکن دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ستلج دریا میں پانی کی مقدار میں واضح کمی آئی ہے اور کسی بھی دریا پر نیا سیلابی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گنڈا سنگھ والا، جسڑ، راوی سائفن، شاہدرہ اور سدھنائی سمیت مختلف مقامات پر پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، جبکہ ملتان اور شیرشاہ کے علاقوں میں بھی پانی کی شدت گھٹ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بارشوں کا اسپیل شدید نہیں ہوگا تاہم پی ڈی ایم اے مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ناقص کارکردگی،مسلم لیگ (ن) نے میئر کراچی کی حمایت واپس لے لی

جنوبی پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ جاری

جنوبی پنجاب میں سیلاب، معیشت اور زندگی کی بقا کا امتحان

پنجاب حکومت ،سیلاب متاثرین کے لیے بجلی بلز اور ٹیکسز میں رعایت کا اعلان

Shares: