لاہوری بچ گئے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے کی گاڑیوں کو تباہ ہونے سے کیسے بچایا ؟ رپورٹ نے ہلچل مچادی

0
76

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے جعلی ڈیزل پکڑ کر لاہوریوں کی کروڑوں کی گاڑیوں کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے، لاہوریئے استعمال شدہ گندا تیل استعمال کرنے سے بچ گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 42 ڈرموں میں موجود 7 ہزار 560 لیٹر استعمال شدہ گندا تیل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جعل سازوں کے خلاف ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی نے رات گئے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 42 ڈرموں میں موجود 7 ہزار 560 لیٹرا ستعمال شدہ گندا تیل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ استعمال شدہ تیل ٹرک نمبر ’’ٹی اے ایم 152 ‘‘میں انڈسٹریل ایریا روات، راولپنڈی سے لاہور لایا جا رہا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویجیلنس کی اطلاع پر ناکہ لگا کر ٹرک پکڑا، فوڈاتھارٹی ہیڈآفس لا کر تحقیقات شروع کر دی گئیں، کیپٹن (ر)محمد عثمان کے مطابق منظم گروہ بائیو ڈیزل کے نام پر تیل اکٹھا کر کے سستے داموں فیکٹریوں کو سپلائی کرتا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایف اے قوانین کے مطابق استعمال شدہ تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے، استعمال شدہ تیل کےکھانےمیں استعمال سے معدے کے السر اور کینسر جیسی موذی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔

Leave a reply