پنجاب حکومت کا کرونا سے جاں بحق ایم پی اے کے نام انسٹی ٹیوٹ منسوب کرنے کا اعلان
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/05/shaheen-raza.jpg)
پنجاب حکومت کا کرونا سے جاں بحق ایم پی اے کے نام انسٹی ٹیوٹ منسوب کرنے کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں ایک انسٹی ٹیوٹ شاہین رضا کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبائی پارلیمانی پارٹی شاہین رضا کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی،میں نے جب بھی گوجرانوالہ کا دورہ کیاشاہین رضا ہمیشہ پیش پیش رہیں،
https://twitter.com/MusarratCheema/status/1263418174206328833
وزیراعلیٰ ہاوس لاہور میں آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے تحریک انصاف کی مرحوم رکن پنجاب اسمبلی، شاہین رضا کے ایثال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا.
آپا شاہین رضا نے آخری دم تک عوام کی زندگیاں آسان کرنے کی کوشش جاری رکھی.
واضح رہے کہ ایم پی اے شاہین رضا ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ سے میو ہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکیں۔
آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا
ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت بری الذمہ ہے، چیئرمین نیب
شاہین رضا مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہوئی تھیں ، انکی عمر 69 سال تھی ۔ طبی ماہرین کے مطابق زیادہ عمر ہونے کے باعث شاہین رضا کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور ، وزیر اطلاعات شبلی فراز و دیگر نے شاہین رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں
خاتون رکن اسمبلی کی کرونا سے موت، وزیراعظم سمیت دیگر کا اظہار افسوس