پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کے بجائے تباہ حال صوبے کی عوام پر دھیان دے۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں پر توجہ دینے کے بجائے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے میں مصروف ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو مستقل سیلاب زدگان کو ریلیف دینے کی بات کر رہے ہیں، وزیراعظم پاکستان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی،پنجاب حکومت یہ وضاحت کرے کہ زرعی ایمرجنسی میں کسان کو کیا ریلیف دیا گیا ہے؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کے بعد وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا، وفاقی حکومت بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو ریلیف دینے سے کیوں گھبرا رہی ہے،پنجاب حکومت یہ بھی بتائے کہ وہ بین الاقوامی امداد لینے سے کیوں گریزاں ہے؟وفاقی و صوبائی حکومتِ پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کے عمل کو یقینی بنائے،پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، پنجاب کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی سیلاب سے متاثرہ صوبوں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے یکساں فکر مند ہے۔