لاہور: آلودگی اسموگ کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب نے بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی پنجاب کے علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، گوگل امیجز سے بھارت میں فصلوں کی باقیات کو لگنے والی آگ کو دیکھا جا سکتا ہے،بھارت کے شہر جالندھر،لدھیانا میں سب سے زیادہ آگ لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں لاہور ، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں فصلوں کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنرز ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں۔
خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع
ڈی جی تحفظ ماحولیات پنجاب ظہیر عباس ملک نے کہا کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی بڑی وجہ بھارت ہے، پنجاب میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کو تو روکا جا سکتا ہے لیکن بھارت سے آنے والی ہواؤں کو نہیں، لہذا بھارت کو خط لکھ کر اس پر اسموگ کی روک تھام کےلیے دباؤ ڈالا جائے۔
اسرائیل میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اسکول مزید ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے نئی دلی میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب ہو گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ نئی دلی کے فضائی معیار عالمی صحت کی تنظیم(ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے مقرر کی گئی حد سے100گنا تجاوز کرگیا ہے۔
بدترین فضائی آلودگی کی وجہ سے حکومت نے دارالحکومت کے اسکول مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کردیں، نئی دلی کے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری اسکول 10 نومبر تک بند رہیں گے جبکہ 6 سے 12 ویں جماعت کی کلاسز کو آن لائن کرنےکا آپشن دیا گیا ہے، رئیل ٹائم ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) نئی دلی کے مختلف حصوں میں 500 سے زیادہ ہے جبکہ دوپہر کے وقت نئی دلی میں فضائی معیار کی سطح 859 ریکارڈ کی گئی۔