لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب اسمبلی میں 26 اپوزیشن ارکان کی معطلی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے :پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، اور فریقین نے گالم گلوچ سے گریز، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی تقاریر خاموشی سے سننے اور ایتھکس کمیٹی کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر اسمبلی حکام نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کرلیا، ریفرنس ڈراپ کرنے کا ڈرافٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔
لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومتی ارکان نے اسپیکر کو درخواستیں دے رکھی تھی جوکہ احمد اقبال، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور افتخار احمد چھاچھر کی طرف سے دائر کی گئی تھی،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو بحال کرنے پر عمل درآمد اسپیکر کے بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا، حکومت و اپوزیشن ارکان نے جن نکات پر اتفاق کیا اس میں معطل ارکان کی بحالی شامل ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ معطل ارکان 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال سکیں گےارکان کی بحالی کا حتمی فیصلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان وطن واپسی پر کریں گے، اور معاملہ اب ایتھکس کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔
اسلا م میں جن واقعات پرسزائے موت ہے وہ قانون رہنا چاہیے،وزیر قانون
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین کی تجاویز پر اتفاق ہوا کہ ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایوان کو ایتھکس کمیٹی اور رولز 223 کے تحت چلایا جائے گااحتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن گالم گلوچ ناقابل قبول ہے انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو ان سے معافی مانگی گئی اور نہ ہی انہوں نے معافی مانگی، اگر ارکان بحال نہ ہوئے تو اپوزیشن ایوان کے باہر اپنی اسمبلی لگائے گی،اپوزیشن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور بحالی کے بغیر ایوان میں واپس نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ اسپیکر ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کیا تھااسپیکر کی جانب سے معطل ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔
کرائے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری اسکول بند کرنے پر غور