وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا پورٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ "میرے پیارے پنجاب کے طلبہ، آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے اب تک 80 ہزار نوجوانوں کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اس سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مزید 30 ہزار اسکالرشپ دی جائیں گی اور یہ تعداد آئندہ مزید بڑھے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال سے یہ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز میں طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے، تاکہ نوجوانوں کو وہ مہارتیں اور وسائل ملیں جن کے وہ حق دار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسکالرشپ کے اگلے مرحلے کے لیے پورٹل کھل چکا ہے، طلبہ یقین اور شوق کے ساتھ اپلائی کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ "طلبہ کی کامیابی میرا سب سے بڑا فخر ہے، اپنے خوابوں پر یقین رکھیں اور انہیں حاصل کرنے سے کبھی باز نہ آئیں۔”
پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ عہدے سے برطرف
زیارت میں مسلح افراد کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا
ایران کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کی مخالفت کا اعلان
اسد قیصر کی جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے فیصلے پر قوم سے معذرت