وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی، خلاف ورزی پر نوکری سے برخاستگی اور سخت کارروائی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں میں نظم و ضبط اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔جاری کردہ حکم نامے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر یا نرس دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کرے گا، بصورتِ دیگر پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی اور ملازم کو نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ طبی عملے کی توجہ مکمل طور پر مریضوں پر مرکوز رکھنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اس پابندی پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بین گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا

آسٹریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Shares: